نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزارت ِ شہری ہوا بازی نے آج کہا کہ جن مسافرین نے 3 مئی تک کے سفر کیلئے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کے دوران فلائٹ ٹکٹس بُک کرائے تھے ، انہیں اگر وہ چاہیں تو منسوخی کے چارجیس کے بغیر ایرلائینس مکمل ری فنڈ دیا جائے گا۔ تمام ڈومسٹک اور انٹرنیشنل کمرشیل پیاسنجر فلائٹس لاک ڈاؤن مدت تک معطل ہیں۔