فلائی اوور بریج سے چھلانگ لگاکر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) اولاد نہ ہونے سے پریشان بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے فلائی اوور بریج سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ بھیمیا نے کوکا پیٹ فلائی اوور سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بھیمیا کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھیمیا جو پیشہ سے مزدور تھا اس کی شادی ستیماں سے ہوئی تھی اور یہ شادی ان کی پسند کی شادی تھی جو گنڈی پیٹ علاقہ میں رہتے تھے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔بھیمیا شراب نوشی کا عادی تھا جو کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ 18جولائی کو میاں اور بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی اپنے رشتہ دار کے گھر چلی گئی ۔ کل رات اس کو فون پر اطلاع ملی کہ اس کے شوہر نے کوکا پیٹ فلائی اوور سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع