فلاحی اسکیمات عوام کیلئے بڑی راحت

   

یلاریڈی رکن اسمبلی کے ہاتھوں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

یلاریڈی /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی ہر فلاحی اسکیم غریب عوام کیلئے بڑی حد تک راحت ہے ۔ رکن اسمبلی سریندر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے آج مستقر پر کیمپ آفس میں مختلف امراض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے درخواست دینے والے غریب مستحق افراد کو وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظور امدادی رقم کے چیکس تقسیم کئے ۔ رکن اسمبلی سریندر نے رورل علاقے کے 61 مستحق افراد میں 16 لاکھ 11 ہزار روپئے کے چیکس تقسیم کئے اور ٹاون کے 28 مستحق افراد میں 11 لاکھ 88 ہزار 500 روپئے کے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ یلاریڈی منڈل میں جملہ 27 لاکھ 99 ہزار 500 روپئے غریب عوام کے علاج کیلئے منظور کئے گئے تھے ۔ رکن اسمبلی سریندر نے عوام کو تمام سرکاری اسکیمات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر منڈل پارٹی صدر جلندھر ریڈی ، ستیش کمار ، رامو ، ایم سینو ، زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین، دامودھر ، اروند گوڑ اور دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے منڈل تاڑوائی کسان ویدیکا میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 70 مستحق افراد میں 30 لاکھ تین ہزار روپئے کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظور کردہ رقمی امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ اور منڈل راجم پیٹ کے بسوانا پلی ، یلاریڈی پلی ، گندارم علاقوں سے تعلق رکھنے والے 28 مستحق افراد میں 14 لاکھ 38 ہزار 500 روپئے کے سی ایم آر ایف چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم پی پی روی زیڈ پی ٹی سی رامادیوی ، نرسملو ، مہیندر ریڈی ، سائی ریڈی ، رویندر ریڈی ، سنجیلو ، کپل ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔