عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کی کوشش، ظہیرآباد میں اسپیکر اسمبلی کا خطاب
ظہیرآباد۔ 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اسپیکر جی پرساد نے ظہیرآبادمیں ایک خانگی ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد کانگریس قائد ڈاکٹر اجول ریڈی کی قیام گاہ پر مختصر توقف کیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹراے ریونت ریڈی ریاست تلنگانہ کی عوام کے ساتھ کئے گئے اپنی انتخابی وعدوں کی تکمیل کا پابند عہد ہے کانگریس حکومت جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرتی ہے اقتیدار کے اندرون ایک سال ریاست تلنگانہ میں 500روپئے میں گیاس سیلنڈر کی اسکیم اور 200یونٹ مفت برقی اسکیم سے استفادہ کررہی ہے۔ دیگر اسکیمات ک موثر عمل کے اقدامات کئے جار ہے ہیں مقامی ادارہ جات بلدی گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس شاندار کامیابی درج کریں گی۔ ریاستی حکومت شفاف عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے حق میں ہے حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ان پر عمل کا بہتر بنانے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر گریدھر ریڈی سٹ وین چرمین ارشدزما پٹیل سابق نمائندہ سرپنچ جمیل آحمد صدر منیاریٹی کانگریس پارٹی اکبر حسین منکال سبھاش برکت علی موتی رام نیتا راملو گونی شیواکمار ویگر کانگریس قائدین موجود تھے۔