فلاحی اسکیموں کو مفت کی ریوڑی کہہ کر ان کا مذاق اڑانا بند کرے مرکزی حکومت: منیش سسودیا نے دیا جواب

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت دہلی حکومت کی طرف سے عام لوگوں کے لیے چلائی جانے والی تمام فلاحی اسکیموں کو ریوڑی کہہ کر عام لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بارے میں ملک کو ڈرانے کی کوشش کی کہ ملک برباد ہو جائے گا۔ آج ملک میں گورننس کے دو سیدھے ماڈل نظر آ رہے ہیں۔ ایک ماڈل ہے جس میں اقتدار میں لوگ اپنے دوستوں کی مدد کرتے ہیں، وہ دوستی کا نمونہ ہے۔ اس ماڈل کے تحت اپنے امیر دوستوں کے لاکھوں کروڑوں کے ٹیکس معاف کر دیے جاتے ہیں اور پھر اسے ترقی کہتے ہیں۔ دوسرا ماڈل دہلی حکومت کا ہے۔ اس کے تحت عوام کے ٹیکس کا پیسہ سکولوں، ہسپتالوں، مفت بجلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔