فلاحی کاموں میں کانگریس، بی آر ایس کا مقابلہ نہیں کرسکتی

   

تلنگانہ تلی کے ذریعہ چیف منسٹر اپنی پارٹی کی تشہیر کررہے ہیں: پدما دیویندر ریڈی

میدک ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی وفد میں صدر ضلع بی آر ایس سابق ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل سی میدک ایس سبھاش ریڈی نے ریاستی کانگریس سرکار کو واہیاتی حکومت قرار دیا۔ قبل ازیں بی آر ایس کی تلگو تلی کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی اور ایم ایل سی سبھاش ریڈی نے کہا کہ موجودہ کانگریس سرکار تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی، کسانوں کے مسائل کی یکسوئی، عوامی فلاح و بہبود میں کانگریس سرکار بی آر ایس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے 14 سالوں تک علیحدہ ریاست سے متعلق تحریک چلاکر کامیابی حاصل کی اور پورے دو میعادوں میں کامیاب حکمرانی کی لیکن ریونت سرکار اس کے برعکس خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تلنگانہ تلی میں کانگریس کا ہاتھ نصب کرکے ریونت ریڈی اپنی پارٹی کی تشہیر کررہے ہیں۔ ریونت نے تلنگانہ تلی کے مجسمہ سے تلنگانہ کلچر کے تہوار کا نشان بتکماں کو ہٹاکر غلطی کی اور تلنگانہ عوام کے جذبات کو مجروح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تشہیر آئندہ اقتدار کی ہوس نے تلنگانہ تلی کو بدل دیا۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ملک میں دیکھا گیا کہ لوگ اپنے باپ کو بدلے لیکن ماں کو بدلتے کسی کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے بتکماں ساڑیوں کی تقسیم بھی روک دی۔ اس موقع پر ایم ایل سی سبھاش ریڈی، سابق صدر نشین بلدیہ بٹی جگپتی، نائب صدر نشین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ، بلدی کونسلرس مسرز کرشنا ریڈی، جئے راج، آر کے سرینواس و دیگر قائدین لنگاریڈی، زبیر احمد، کرشنا گوڑ، خواجہ سہیل، محی الدین، محمد عامر، بی کشور، پربھو ریڈی، محمد حسین، چاند پاشاہ کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔