فلاڈیلفیا: یونیورسٹی کیمپس پر فائرنگ، چھ پولیس ملازمین زخمی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فلاڈیلفیا کی ’ٹیمپل یونیورسٹی‘ میں بدھ کے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، حملہ آور کو ابھی تک پکڑا یا ہلاک نہیں کیا گیا۔خبروں کے اداروں کی ’لائیو وڈیوز‘ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے نائس ٹاؤن کے مضافات میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔فلاڈیلفیا پولیس کے سارجنٹ ایرک گرپ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ کم از کم ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھولا۔پولیس نے کہا ہے کہ گولیاں چلانے کا یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک اہلکار وارنٹ کی تعمیل کی غرض سے اس پتے پر پہنچا۔شوٹنگ کی وجہ سے ٹیمپل یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز سینٹر کا کیمپس گولیوں کے تبادلے کا مرکز بن گیا۔یونیورسٹی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہیکہ ’’دروازوں کو بند رکھیں۔ خاموش رہیں۔ پر اعتماد رہیں۔ پولیس جوابی کارروائی کر رہی ہے‘‘۔ایک اور اطلاع کے بموجب ایک بندوق بردار بھی فائرنگ کے دوران زخمی ہوا۔ اِس واقعہ سے فلاڈلفیا کے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے کیوں کہ امریکی صیانتی ارکان عملہ اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ مقامی وقت کے مطابق شام 4.30 بجے کل اِس مقابلے کا آغاز ہوا تھا اور اِس کے بعد تازہ ترین جھڑپ تقریباً 8 متصلہ علاقوں میں ہوئی۔ بندوق برداروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس نے مضافاتی علاقوں میں منشیات کی تلاش کا اجازت نامہ اُن کے سامنے پیش کیا تھا۔ اِس تنازعہ میں دو مقامی پولیس عہدیدار اور 3 شہری ہنوز پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک اخباری نمائندے کے بموجب رپورٹرس نے شخصی طور پر فائرنگ کرنے والوں سے بات چیت کی کوشش کی تھی لیکن اُنھیں زبانی جواب نہیں دیا گیا۔ شہر کے پولیس کمشنر نے مشتبہ شخص کی ماریس ہل کی حیثیت سے شناخت ظاہر کی ہے۔ ایک پولیس عہدیدار بھی اُس کی گاڑی کو حادثہ ہوجانے سے زخمی ہوا۔