غزہ : فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کے اندر گھس کر کھدائی کرنے والی اسرائیلی مشین کو آگ لگادی۔ میڈیا کے مطابق غزہ کے نوجوانوں نے بریج پناہ گزیں کیمپ کے نزدیک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آتشی مواد پھینک کر صہیونی کارروائی ناکام بنادی۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کیا ، لیکن فلسطینی نوجوان بحفاظت واپس آگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ترقومیا کے مقام پر سڑک کی تعمیر اور دوسرے مقامات پر فلسطینی شہریوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج اور تعمیراتی انتظامیہ 2ہفتوں سے سڑک کی کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران فلسطینیوں کی قیمتی اراضی، پھل دار باغات اور دیگر املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔