فلسطینی انسانی حقوق کے گروپوں کا پراسیکیوٹر سے ملاقات سے انکار

   

یروشلم : فلسطینی انسانی حقوق کے گروپوں نے ہفتے کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ فلسطینی اداروں نے ان پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے ساتھ غیر مساوی سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے ۔العربیہ کے مطابق خان 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ کی درخواست کے بعد اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر ہیں تاہم انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی حکام سے ملاقات بھی کی۔لیکن فلسطینی کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ کریم خان کا بائیکات کررہے ہیں۔ کیونکہ ان کے اس اعتراض پر کہ وہ فلسطینی اور اسرائیلی مسائل سے غیر مساوی سلوک کرتے ہیں۔انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل عمار الدویک نے کہا کہ “فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے طور پر ہم نے ان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے “۔انہوں نے مزید کہا کہ “میرے خیال میں جس طرح سے اس دورے کو سنبھالا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر خان اپنا کام آزادانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں نہیں کر رہے ہیں”۔