فلسطینی بچیوں پر شرپسند یہودکا حملہ

   

مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شیخ جراح محلے میں فلسطینی بچیوں کو ہراساں کیا۔ آباد کاروں نے قابض پولیس کی نظروں کے سامنے شیخ جراح محلے میں گھس کر لڑکیوں کو مارنے اور دھکے دینے کی کوشش کی۔ ادھرآباد کاروں نے بیت لحم کے مشرق میں رشایدہ گاو?ں میں زیتون کے کئی درختوں تباہ کر دیے۔