فلسطینی سمجھ کر دو اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جیل

   

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کار پر مسلح حملہ کرنے والے بندوق بردار مورڈیچائی برافیمن نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے یقین تھا کہ گاڑی میں سوار افراد فلسطینی تھے۔پولیس نے حملہ آور کو اتوار کو حملے کے بعد گرفتار کیا جہاں اس نے فلوریڈا کے میامی بیچ میں گاڑی میں 17 گولیاں چلائیں۔حکام نے اس پر دوسرے درجے کے اقدام قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔برافمین نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے چلتی کار میں دو افراد کو اس لیے گولی ماری کیونکہ اس کے خیال میں وہ فلسطینی ہیں۔فوٹیج میں دکھایا گیا ہیکہ آباد کاروں نے اپنی کار میں بھاگتے ہوئے ایک رہائشی عمارت میں جان بچانے کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک معمولی زخمی تھا اور اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے گھبراہٹ کی حالت میں ایمبولینس کو کال کی۔پولیس نے علاقہ میں جا کر واقعہ کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس میں ایک نوجوان امریکی ’’یہودی‘‘ ملوث ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس نے فوراً اعتراف کیا کہ اس نے اپنا چھوٹا ٹرک چلاتے ہوئے دو مشکوک افراد کو دیکھا اور انہیں فلسطینی سمجھ کر ان پر گولیاں چلائیں۔