رملہ : قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاتون صحافی بشریٰ الطویل کو جیلوں میں 9 ماہ تک حراست کے بعد رہا کردیا۔بشریٰ الطویل کا سالم فوجی چوکی پر ان کے والد اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما الشیخ جمال الطویل اور ان کے خاندان کے افراد نے استقبال کیا۔ قابض فوج نے 21 مارچ کو نابلس کے جنوب میں زعترہ فوجی چوکی سے الطویل کو گرفتار کیا تھا اور ان کی انتظامی حراست میں تین بار تجدید کی تھی۔اسرائیلی فوج نے الشیخ جمال الطویل کو کئی روز قبل ایک سال سے زائد عرصے کے بعد رہا کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ الشیخ جمال الطویل کل 16 سال قابض ریاست کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔