رملہ : صدر فلسطین محمود عباس کی فتح پارٹی نے ایک سینئر عہدہ دار ناصر ال کدوَہ کو اُن کی رکنیت سے محروم کردیا ہے۔ مرحوم فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کے بھانجہ 67 سالہ ناصر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی انتخابی فہرست پر الیکشن لڑیں گے۔ اس کے بعد پارٹی سے اُن کا اخراج ہوا۔ رواں سال کے اواخر مجوزہ انتخابات سے قبل داخلی کشاکش کی یہ تازہ ترین علامت ہے۔