فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ بریکنگ پوائنٹ پر : لازارینی

   

نیویارک : UNRWA اسرائیل کے دباؤ اور فنڈز منجمد ہونے سیبریکنگ پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے: ادارے کے سربراہ کا جنرل اسمبلی کے سربراہ کو خط اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کی معاونت سے متعلق ادارے UNRWA کے سربراہ نے جمعرات کے روز خبردار کیا کہ اس کے لیے لاکھوں فلسطینیوں کی معاونت انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔ ادارے کے سربراہ کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو ایک خط میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ مجھے اب آپ کو یہ بتانا ضروری ہو گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ادارے کو ختم کرنے کے بار بار کے مطالبوں، اور ایک ایسے وقت میں جب غزہ میں انسانی ہمدردی کی غیر معمولی ضروریات ہیں، عطیات دہندگان کے فنڈز کو منجمد کیے جانے کے نتیجے میں UNRWA ایک بریکنگ پوائنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فنڈنگ کے بغیر، خطے بھر میں ادارے کی مارچ میں شروع ہونے والی امدادی کارروائیاں سخت خطرے میں پڑ جائیں گی۔