فلسطینی کازعرب دنیا کیلئے مرکزی مسئلہ برقرار رہے گا:سعودی کابینہ

,

   

ریاض۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی کابینہ نے آج اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ عرب اور مسلم دنیا کیلئے فلسطینی کاز مرکزی مسئلہ کے طور پر برقرار رہے گا ۔ سعودی نیوز ایجنسی نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کابینہ میں نے عرب لیگ کی ہنگامی اجلاس کا جائزہ لیا گیا ، جس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کی گئی ہے ۔