فلسطین سے ہمدردی ، عثمان خواجہ کیخلاف آئی سی سی کی کارروائی

   

دبئی ۔ پرتھ ٹسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عثمان خواجہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹسٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھی انہوں نے جوتوں پر پیغام درج کیا تھا، جس کے بعد انہیں میچ میں وہ جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ نے پرتھ ٹسٹ میں بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمینٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں چارج کردیا گیا ہے۔تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔