فلسطین میں انتخابات کا ہندوستان کی جانب سے خیرمقدم

   

نئی دہلی : ہندوستان نے فلسطین میں اس سال لیجسلیٹیو، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کروانے حکومت ِ فلسطین کا خیرمقدم کیا ہے۔ 14 سال کے وقفہ کے بعد مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں پہلی مرتبہ انتخابات ہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس تریمورتی نے کہا کہ ہم فلسطین کے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے جمہوری حقوق اور جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے ان انتخابات کو پرامن اور منصفانہ طور پر منعقد کرنے کو یقینی بنائیں۔ ہندوستان فلسطین کی تعمیر نو کی کوششوں کیلئے ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔ ہندوستان نے فلسطین کیلئے کئے پراجکٹس پر کام کئے ہیں ۔ 72 ملین امریکی ڈالر کی ٹکنالوجی ، صحت اور تعلیم کے بشمول کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔