فلسطین میں نماز فجر کیلئے ’فجر عظیم مہم‘ ، روح پرور مناظر

,

   

یروشلم : مملکت فلسطین کے تمام شہروں میں واقع مساجد بالخصوص غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے خطرات کا سامنا کرنے والی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجر عظیم’ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ فلسطینی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ روز جمعۃ المبارک کے موقع پر فجر کی نماز میں ضرور حاضر رہیں جس کے بعد لاکھوں فلسطینیوں نے نماز فجر باجماعت ادا کی۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ کی شام 50 ہزار یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز نماز فجر میں غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور شمالی فلسطین کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔ اس موقع پر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔