فلسطین کی حمایت میں دو کھلاڑی مقابلوں سے دستبردار

   

ٹوکیو : فلسطین میں اسرائیل کے قبضہ کے خلاف ٹوکیو اولمپکس کے دوران الجیریا کی فیتھی نورین اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول دونوں نے اس ہفتہ 73 کیلو گرام جوڈو مقابلوں سے دستبرداری اختیار کرلی۔ جب ان کا مقابلہ 27 سالہ اسرائیلی ایتھلیٹ توہیر سے تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نورین نے یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کے ضمن میں کیا کیونکہ نورین کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف فلسطین کی حمایت کررہے ہیں۔ نورین کے کچھ دن بعد سوڈان کے محمد عبدالرسول نے بھی مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔