فلم اسٹار راج ترون کو ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری

   

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے فلم اسٹار راج ترون کو ضمانت منظور کی ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے فلمی ہیرو راج ترون کو راحت ملی۔ نارسنگی کیس میں ضمانت کیلئے راج ترون کے وکیل کی بحث سے اتفاق کرکے ہائی کورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ۔ لاونیا سے شادی کا کوئی ثبوت نہیں ہے لہذا عدالت نے ضمانت منظور کی۔ گذشتہ دنوں ٹالی ووڈ میں راج ترون اور ان کی سابق گرل فرینڈ لاونیا کا تنازعہ چھایا ہوا تھا۔ لاونیا نے کہا تھا کہ راج ترون نے ان سے شادی کی اور ان کے حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کیا گیا۔ لاونیا کے الزامات کے بعد تلگو فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ایک اور لڑکی سے لوافیر کے باعث راج ترون نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ راج ترون نے لاونیا کے الزامات کی تردید کی ۔ نارسنگی پولیس نے راج ترون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی تیاری شروع کی تھی جس پر وہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ عدالت نے آج ضمانت منظور کرتے ہوئے فلم اسٹار کو بڑی راحت دی ہے۔1