فلم دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد18 دسمبر(یواین آئی)فلم دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کاکناڈا میں پیش آیا۔ یہ شخص فلم اوتار 2 ایک تھیٹر میں دیکھ رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ سے پداپورم علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔اس کی شناخت سرینو کے طورپر کی گئی ہے ۔سرینواپنے بھائی کے ساتھ فلم دیکھ رہا تھا۔