فلم ساز راکیش روشن حلق کے کینسر کے ابتدائی مرحلہ میں

   

ممبئی۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویٹرن فلم ساز اداکار راکیش روشن ابتدائی مرحلے کے حلق کے کینسر سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے فرزند اداکار ریتک روشن نے آج یہ بات کہی۔ ریتک نے انسٹاگرام پر یہ انکشاف کیا اور کہا کہ ان کے والد سرجری کروانے کیلئے تیار ہیں۔ اس اداکار نے لکھا کہ چند ہفتے پہلے پتہ چلا کہ وہ ابتدائی مرحلے کے حق کے کینسر سے متاثر ہیں، لیکن وہ آج پوری طرح باحوصلہ ہیں، کیونکہ وہ اس کا مقابلہ کریں گے۔ ایک فیملی کے طور پر ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ان جیسا ایک رہنما ملا ہے۔ ریتک نے ایک جم میں ان کے 69 سالہ والد کے ساتھ بازو ٹھہرے ہوئے ایک تصویر بھی لی ہے۔ باپ ۔ بیٹے دونوں نے ریتک کی لانچ وہیکل ’’کہونا پیار ہے‘‘، کوئی مل گیا‘‘ ، ’’کریش‘‘ سیریز اور ’’کابل‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔