فلم ‘نو انٹری’ کے سیکوئل کی تیاری، ہدایت کارانیس بزمی نے تصدیق کردی

   

ممبئی ۔8 ؍جون ( ایجنسیز )نامور ہدایت کار انیس بزمی نے سوپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے فلم کے سیکوئل کو لے کر کچھ افواہیںگردش کررہی تھیں جس کی تصدیق اب ڈائریکٹر نے خود کردی ہے۔ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائرکٹر نے بتایا کہ کچھ فلمیں جلد بن جاتی ہیں اور کچھ کو بننے میں وقت لگتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ نہیں بنتیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ نو انٹری 2 لازمی بنے۔انیس بزمی نے کہا یہ میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے اور مجھے بہت عزیز ہے۔واضح رہے کہ فلم نو انٹری اگست 2005 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں کئی معروف فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس فلم میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ اور بپاشا نے مرکزی کردارادا کئے تھے۔