فلم نگر سنسنی خیز قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) فلم نگر پولیس نے سنسنی خیز غوث محی الدین قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈیٹکیٹو انسپکٹر فلم نگر رمیش گوڑ نے بتایا کہ عدنان حسین اور اس کے ساتھی مرتضیٰ کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا۔ خاتون کو شادی کے لئے ہراساں کرتے ہوئے خاتون کا اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس دوران مزاحمت کرنے والے خاتون کے شوہر غوث محی الدین کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ قتل میں دو افراد ملوث تھے۔ پولیس نے شاہ رخ نامی شخص کے ملوث ہونے اور حملہ کے وقت موجودگی کی توثیق نہیں کی اور بتایا کہ حملہ کے وقت عدنان حسین اور مرتضیٰ موجود تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا اور جیل منتقل کیا گیا۔ شاہ رخ کے حملہ میں ملوث ہونے کی اطلاعات بے بنیاد بتائی گئی ہیں۔ع