فلم و ٹی وی اداکار ارون گوئل بی جے پی میں شامل

,

   

نئی دہلی : بالی ووڈ و ٹی وی اداکار ارون گوئل آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ ارون گوئل نے ٹی وی سیرئل ’’رامائن ‘‘ میں لارڈ رام کا کردار نبھایا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ رامانند ساگر کا ٹی وی سیرئل ’’رامائن ‘‘ 1987ء میں بہت مقبول ہوا تھا۔ ارون گوئل کے ساتھ اس سیرئیل دیپیکا نے سیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ ارون گوئل نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1977ء میں تارا چند برجاتیہ کی فلم ’’پہیلی ‘‘ سے کیا تھا جس کے بعد ان کی فلم ’’ساون کو آنے دو‘‘ ریلیز ہوئی جس سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی اور یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی تھی۔