فلم گلی بوائے آسکر کیلئے منتخب

,

   

حیدرآباد: ڈائرکٹر زویا اختر کی ہدایت میں بنی فلم“ گلی بوائے“ آسکر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلی گئی ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔

اس فلم کو زیا اختر نے قلمبند کیا جبکہ اس فلم کو پروڈیوس ٹائیگر بے بی اور ایکسل انٹرنینمنٹ اور فرحان اختر نے کیا۔ آسکر ایوارڈ آئندہ سال 9 فروری کے ماہ کو دیا جائے گا۔ آسکر کیلئے جملہ 28فلمیں امیدوار تھیں جن میں کچھ فلمیں یہ ہیں۔ اندھادھن، آرٹیکل 15، اری دی سرجیکل اسٹرائک اور سوپر ڈیلکس شامل ہیں۔