فلپائن:یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو زخمی

   

منیلا: فلپائن میں میٹرو منیلا کے ایک یونیورسٹی کیمپس میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔میٹرو منیلا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب کوئزون شہر میں واقع ایٹینیو ڈی منیلا یونیورسٹی کے گیٹ پر ہوئی۔