منیلا، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں زلزلے سے مرنے والے لوگوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ 149 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ منیلا بلیٹن اخبار نے منگل کو یہ رپورٹ دی ہے ۔ فلپائن کے داو ائو کے صوبہ کے میگسیسے شہر سے اتوار کو 6.8 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا تھا ۔مقامی میڈیا کے مطابق، پاڈاڈا شہر میں تین، متاناو میں دو، بانسالن میں ایک، میگسیسے میں ایک اور حاگونوئی میں ایک شخص کی موت ہوئی ۔ صوبہ داوائو میں 1500 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔