فلپائن میں دریا پر بنا پُل گرنے سے 8 بچے ہلاک، 5 زخمی

   

منیلا : فلپائن میں دریا پر بنا ناقابل استعمال پُل گرنے سے 8 بچے ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔فلپائنی حکام کے مطابق دارالحکومت منیلا میں پُل گرنے کا حادثہ بچوں کے کھیل کے دوران پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں بچوں کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔کئی دہائیوں پرانے اس پُل کو خستہ حال ہونے پر کئی سال پہلے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔