فلپائن میں زلزلہ، 4ہلاک

   

منیلا : فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے دو افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریختر پیما پر7.1 تھی۔ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فیس بک پر کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں افسوسناک اطلاعات کیباوجود ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے ۔