فلپائن میں سمندری طوفان ’گونی‘کی دستک

   

منیلا : فلپائن میں جزائر لوزون کے بکول علاقہ میں سمندری طوفان ’گونی ‘نے اتوار کے روز دستک دی۔فلپائن کے محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔فلپائن کے ماحولیاتی ، جیو فزیکل اور فلکیاتی خدمات انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ‘گونی’ سے 225-280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان نے آج صبح 4:50 بجے جزائر لوزن پر دستک دی۔ ‘گونی’ اب جنوب مغرب کی طرف بڑھ ر ہا ہے ۔ فلپائن میں یہ سال کا سب سے شدید سمندری طوفان ہے ۔ابھی تک بکول کے علاقے میں ’گونی ‘سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔