منیلا : فلپائن میں سابق آمر فرڈینینڈ مارکوس کے بیٹے مارکوس جونیئر نے صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔ ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق انہیں 56 فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی۔ یہ ان کے قریب ترین حریف لینی روبریڈو سے دو گنا زائد ہے۔حتمی نتائج کا اعلان 28 مئی تک متوقع ہے۔ مارکوس نے ابھی تک اپنی کوئی واضح پالیسی جاری نہیں کی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے پیشرو روڈریگو ڈوٹیرٹے کی راہ پر ہی چلیں گے۔ ڈوٹیرٹے کی سخت گیر اور مرد آہن کی طرز پر بنائی گئی پالیسیوں کو عوامی مقبولیت حاصل ہوئی اور انہیں کی بنیاد پر وہ اقتدار پر ایک مظبوط گرفت رکھنے میں بھی کامیاب رہے۔