فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کیلئے کرنسی بن گئی

   

منیلا: فلپائن کے ریٹیل اسٹور نے اعلان کیا کہ وہ ایک دن کیلئے پیاز کو بطور ’معاوضہ‘ استعمال کرے گا۔ اس طرح لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر ایک پیاز کے بدلے دی جانے والی اشیا خریدیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فلپائن میں پیاز کی شدید قلت ہے اور ایک کلوگرام پیاز کی قیمت 2000 روپے سے بھی زائد ہے۔ تاہم فلپائن میں ’جاپان ہوم سینٹر‘ کی ایک شاخ نے اعلان کیا ہے کہ اسے ہر جسامت اور قسم کی پیاز قبول ہے جسے بطور کرنسی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایک پیاز سے گاہک منتخب شدہ تین اشیا میں سے کوئی بھی اتھا سکتا ہے۔ پھر جمع شدہ پیاز ان غریب افراد کو دی جائے گی جو اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے کیونکہ فلپائن کے بہت سے عام کھانوں میں پیاز ایک لازمی جزو بھی ہے۔