منیلا: فلپائن کے پلوان صوبے کے ٹبٹاہا میں اتوار کی صبح ایک کشتی ڈوبنے سے چار افراد لاپتہ ہیں۔کوسٹ گارڈ نے یہ اطلاع دی۔ کموڈور آرمانڈو بالیلو نے کہا کہ کشتی (ایم/وائی ڈریم کیپر) اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 07:00 بجے سے پہلے ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشتی جمعرات کی دو پہر سیبو سے روانہ ہوئی اور ہفتے کی رات کو ٹبٹاہا ریفس نیچرل پارک پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 32 افراد سوار تھے جن میں 15 عملہ، 12 مسافر اور پانچ غوطہ خور تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 28 افراد کو بچا لیا گیا ہے ، جبکہ چار لاپتہ ہیں۔ٹبٹاہا ریفس نیچرل پارک ایک سمندری محفوظ علاقہ اور عالمی شہرت یافتہ سکوبا ڈائیونگ سائٹ ہے ۔