منیلا ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں ایک کشتی میں لگی آگ سے کم و بیش تین افراد ہلاک اور زائد از 100 زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناء کوسٹ گارڈ ترجمان ارمنڈل بلیلو نے کہا کہ حادثہ کے وقت کتنے افراد سوار تھے اس بارے میں اب تک کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے۔ دوسری طرف کوسٹ گارڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً 137 افراد حاثہ کے وقت کشتی پر سوار تھے جن میں 28 بچے تھے ، البتہ یہ پتہ نہیں چلا کہ ان میں سے عملہ کے کتنے افراد تھے ۔ ایک سال کی ایک معصوم بچی اور ایک 60 سالہ شخص ہلاک ہوگئے جبکہ حادثہ کے وقت سمندر سے گزرنے والے دیگر جہازوں اور کشتیوں نے 102 افراد کو بچالیا ۔ مسٹر بلیلو نے ایک تیسرے شخص کی ہلاکت کی بھی توثیق کی ہے ۔ تاہم اس کے بارے میں تفصیلات ہنوز نامعلوم ہیں۔
