فلپائن میں کورونا وائرس سے موت کا پہلا معاملہ

   

منیلا،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)چین سے باہر فلپائن میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔فلپائن کے وزارت صدت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ووہان کے رہنے والے 44سالہ مرد کی موت ہوگئی ہے ۔ڈبلیوایچ او فلپائن نے ایک پریس کانفرنس کے بعد ٹویٹر پر لکھا،‘‘فلپائن میں 2019 نوول کورونا وائرس شدید سانس کی بیماری میں مبتلا دوسرے شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔’’متاثر کی ایک فروری کو ہی موت ہوگئی تھی۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ وہ دو مریضوں پر نظر رکھے اور دونوں چین کے ووہان شہر کے رہنے و الے تھے جہاں سے یہ جان لیوا کورونا وائرس پھیلا ہے ۔