منیلا: فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں پیر کی صبح تک شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔ متعدد ضمنی جھٹکوں کے بعد 6.9 کی شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا ہے۔ فلپائن کے منڈاناؤ جزیرے کے مشرقی ساحل پر پیر کی صبح ایک اور بڑا زلزلہ آیا۔ ہفتے کے آخر میں اسی علاقے کے ارد گرد زلزلوں اور آفٹر شاکس نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے سے کچھ پہلے 6.9 شدت کا زلزلہ شمال مشرقی ساحل سے تقریباً 72 کلومیٹر کے فاصلے پر تقریباً 30 کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔قبل ازیں ہفتے کے روز دیر گئے 7.6 کی شدت کا زلزلہ جس علاقہ میں آیا تھا وہیں اتوار کو 6.6 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔
USGS کی ویب سائٹ پر ہفتے کے آخر میں محسوس کیے گئے زلزلے کے درجنوں ضمنی جھٹکوں کے واقعات درج کیے گئے۔منیلا حکام نے بتایا کہ فلپائن کے جنوبی صوبے میں آنے والے 7.4 کی شدت کے زلزلے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ہفتے کو آنے والے اس زلزلے کا مرکز صوبہ Surigao del Sur کے Cagwait قصبے میں، ہیناتوان شہر سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔