کوالالمپور: فلپائن کے شہر مڈاناؤ میں ہفتہ (2 دسمبر) کو 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ رات 8 بجکر 7 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز زمین میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ میڈیا کے مطابق یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے اس زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے اور اس کا مرکز 63 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فلپائن اور جاپان میں سونامی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فلپائن کی سیسمولوجی ایجنسی فیولوکس نے کہا کہ سونامی کی لہریں مقامی وقت کے مطابق آدھی رات (1600 جی ایم ٹی) تک فلپائن تک پہنچ سکتی ہیں اور گھنٹوں جاری رہ سکتی ہیں۔گزشتہ ماہ کے اوائل میں، جنوبی فلپائن میں 6.7 شدت کے زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔