فلپائن کے مال میں مسلح افراد نے 30افراد کو یرغمال بنایا، ایک زخمی

,

   

منیلا، 2مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں منیلا کے شاپنگ مال میں ایک بندوق بردار نے 30لوگوں کو یرغمال بنالیا جبکہ ایک شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ سرکاری حکام نے پیر کو یہ اطلا ع دی۔شہر کے میئر فرانسس جمورا نے کہاکہ ہتھیاروں سے لیس وی مال کے سابق سیکورٹی گارڈ نے مال کے 30ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور ایک شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے ۔ زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بندوق برداروں سے بات چیت کررہے ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ معاملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباََ دس بجے ہوا۔ مال کے داخلہ دروازہ کو سیل کردیا گیا ہے ۔