فلپس کے کیچ سے کوہلی اور انوشکا بھی حیران

   

دبئی : ویراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اس طرح آؤٹ ہوئے کہ انوشکا شرما نے اپنا سر تھام لیا۔ ویراٹ کوہلی جب دبئی کے گراؤنڈ پر اپنا 300 واں ونڈے کھیلنے آئے تو ہرکوئی ان سے شاندار اننگزکی توقع کر رہا تھا۔ انہوں نے 2 چوکے لگا کر امیدیں بھی بڑھا دیں لیکن پھر اچانک منظر بدل گیا۔ نیوزی لینڈ کے فیلڈرگلین فلپس جو اپنی بہترین فیلڈنگ کیلئے جانے جاتے ہیں انہوں نے ایسا شاندارکیچ لیا کہ سب حیران رہ گئے۔ انوشکا اپنے شوہرکا 300 واں ونڈے میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچی اور وہ حیران کن کیچ دیکھ کر اپنا سر بھی پکڑ لیا۔ویراٹ کی وکٹ گرنے کے بعد انوشکا کی حیرت سے سر پکڑنے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ان تصاویر میں وہ ہنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں، لیکن ان کے چہرے پر حیرت بھی ہے۔ تاہم ویرات کوہلی اپنے 300ویں ون ڈے میں 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کوہلی کی وکٹ میٹ ہنری کے حصے میں آئی۔ جب ہینری نے ہندوستانی اننگز کے 7ویں اوور میں اپنی چوتھی گیند پھینکی تو ویرات نے اسے بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف کھیلا۔ لیکن، گلین فلپس نے اسے حیران کن انداز میں پکڑ لیا۔ کیچ پکڑے جانے کے بعد کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ کوہلی بھی چند لمحوں کے لیے رکے۔ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میںخاموشی چھاگئی ۔