فلپ کارڈ کے شریک بانی سچن بنسل کی بیوی نے ان کے خلاف ڈوری کیس دائر کیا

,

   

نئی دہلی:فلپ کارڈ کے شریک بانی سچن بنسل کی اہلیہ پریا بنسل نے ان کے خلاف بنگلور کے کورا منگلا پولیس اسٹیشن میں ڈوری کیس (جہیز ہراسانی مقدمہ) دائر کیا۔ پریانے اپنی شکایت میں بتایا کہ میرے والد نے میری شادی پر 50 لاکھ روپے خرچ کئے تھے ا سے علاوہ سچن بنسل کو 11 لاکھ روپے نقد رقم اور ایک کار بھی دئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے شوہر سچن اس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ اس کے والد نے جو جائیدادیں ان کے نام پر رکھی ہیں وہ اس کے نام پر کردے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اس انکار پر سچن کے گھر والدین اور اس کے بھائی نے بھی انہیں ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سچن کے والد ست پرکاش اگروال، ماں کرن بنسل اور بھائی نتن بنسل کے نام پر ایف آئی آر درج کردیا گیا ہے۔