فلک نما قتل کیس ‘چار ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد/31جنوری ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے فلک نما میں محمد اعظم قتل کیس میں ملوث 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 جنوری کی دوپہر محمد اعظم عرف ریحان کو بی بی کا چشمہ علاقہ میں چاقو سے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے چار ملزمین 19 سالہ محمد خالد عرف جمیل، 19سالہ محمد خواجہ پاشاہ، 23 سالہ محمد رحیم عرف ابو جانی اور 23 سالہ محمد وجاہت عرف بلیڈ اجو کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہتھیار کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ چند دن قبل محمد خالد اور محمد اعظم کے درمیان رقمی لین دین کے نتیجہ میں تکرار ہوئی تھی جسکے نتیجہ میں خالد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اعظم کا قتل کردیا ۔ ملزمین کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرکے انہیں پولیس فلک نما کے حوالے کردیا گیا۔