فنڈناویس کے مافیا تعلقات پر ایک ہائیڈروجن بم گرائیں گے۔ نواب ملک

,

   

نواب ملک نے کہاکہ فنڈناویس کے مافیا تعلقات اوروہ جب چیف منسٹر رہنے کے دوران (2014-2019) میں انہوں نے کس طرح انڈرورلڈ ڈان کی مدد سے ممبئی کو تاؤان کے لئے پکڑلیاتھا اس پر وہ ایک ہائیڈروجن بم گرائیں گے ۰


ممبئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حزب اختلاف کے قائد دیویندر فنڈناویس پر جوابی وار کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے وزیر نواب ملک نے ’مافیا تعلقات‘ کی تردید کی اور بی جے پی قائدین پر ’رائے کے دانے سے پہاڑ بنانے“ کی کوشش کا منگل کے روزالزام عائد کیاہے۔

ملک نے فنڈناویس کے سنسنی خیز الزامات کو مسترد کردیا جس میں ملک سے منسوب سالیڈیس انوسمنٹ پرائیوٹ لمٹیڈ (ایس ائی پی ایل) کے کرلا میں گاؤوالا کمپاؤنڈ کی بڑی قیمت پر لین دین کے معاملے میں مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے دوقریبی ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کی بات کہی گئی تھی۔

وہ ایم سلیم اسحا ق پٹیل اور سردار شاہ ولی خان ہیں جو فنڈناویس ایک سابق چیف منسٹر مہارشٹرا نے دعوی کیا تھا کہ دونوں داؤد کے قریبی ساتھی ہیں ان میں سے ایک (خان) کو مارچ1993ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں میں عمر قید کی سزا بھی ہوئی ہے۔

ملک نے پوچھا کہ ”کیونکہ ہم وہاں پر مکان مالک (گاؤ والا کمپاونڈ کے مالک) کے کرایہ دار تھے اور جس نے پاؤر آف اٹارنی (پی او اے) ایم سلیم اسحاق پٹیل کودیا تھاجس کی وجہہ سے جس معاہدے پر سوال کھڑا کیاجارہا ہے اس کے مالکان حقوق ہمیں ملے ہیں۔

ایک عمارت ’مدینتہ الامان سی ایچ ایس‘ میں 125کرایہ دار 1984سے تھے اور اس سے متصل ایک پلاٹ پر کچی بستیاں تھیں۔پھر کیسے فنڈناویس کہہ رہے ہیں کہ ہم نے فرضی کرایہ دار بن کر کم قیمت میں پلاٹ پر قبضہ جما لیاہے“۔

ملک نے کہاکہ جب ہم اپنے مالکان حقوق رجسٹرار کرانے کے لئے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ سردار شاہ علی خان کے والد نے پلاٹ کے 300میٹرس پر قبضہ کرلیاتھا اراضی کے ریکارڈس کے ساتھ اس نام بھی آیا اور کرایہ داروں نے اس کے غیرقانونی دعوی کو ہٹانے کے لئے اس کو پیسے ادا کئے تھے۔

ملک نے اعلان کیاکہ ”یہ واضح ہے کہ سردار شاہ ولی خان کو مارچ1993ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں میں سزا ہوئی ہے مگر ہم نے اس سے کوئی معاملے داری نہیں کی۔ جہاں تک ایم اسحاق پٹیل کا داؤد اور اس کی بہن سے مبینہ رابط کی بات ہے تو ہمارے لئے تو وہ مالک مکان کا مجاز پی او اے رکھنے والا ہے“۔

ملک نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ”ہم نے مافیا کے ساتھ زمین کے کاروبار میں کوئی سودا نہیں کیاہے جیسا کہ فنڈناویس نے الزام لگایاہے‘ تمام لین دین‘ مالیات او ردستاویزات پبلک ڈومین میں ریکارڈ پر ہیں‘ درحقیقت اگر فنڈناویس مجھ سے پوچھتے تو میں انہیں مزید تفصیلات فراہم کرتا جس میں ان کے معاونین ناکام رہے ہیں“۔

ایک جوابی وار کا اعلان کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ حالانکہ فنڈناویس کوئی ایک ’دیوالی کے بعد دھماکہ‘کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوں نے متنبہ کیاکہ چہارشنبہ کے روزوہ (ملک) فنڈناویس کے مافیا تعلقات اوروہ جب چیف منسٹر رہنے کے دوران (2014-2019) میں انہوں نے کس طرح انڈرورلڈ ڈان کی مدد سے ممبئی کو تاؤان کے لئے پکڑلیاتھا اس پر وہ ایک ہائیڈروجن بم گرائیں گے۔