نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی میں فواروں کو شیو لنگ کی شکل دے کربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک بھر کے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجندر نگر کے ایم ایل اے انچارج درگیش پاٹھک نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک سے ہمیں ہزاروں لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ دہلی میں بی جے پی اور ملک کے وزیر اعظم کیا کررہے ہیں۔ جب ملک میں جی-20 جیسا اتنا بڑا پروگرام ہو رہا ہے ، ایسے وقت میں بی جے پی نے اس ملک کے ہندوؤں کے ساتھ جو کیا ہے ، اس سے شیو بھکت اور ہندو مذہب کے لوگ بہت ناراض ہیں۔انہوں نے ایک تصویر دکھاتے ہوئے کہا، ”یہ تصویر این ڈی ایم سی علاقے کی ہے ، جو مرکز کے تحت آتا ہے ۔ وہاں کے ایک چوک پر فواروں کو شیولنگ کی شکل دی گئی ہے ۔