فوجداری طریقہ کار کوڈ میں ترمیم کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی کی تشکیل

   

ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی کا لوک سبھا میں بیان
نئی دہلی: حکومت نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جارہی ہے اور اس کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ایک ضمنی سوال کے جواب میں ، وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے آج کہا کہ پینل کوڈ میں ضروری تبدیلیوں کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں ملک کی سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی ، قانونی اداروں ، قانون یونیورسٹیوں اور ماہرین سے تجاویز طلب کیں۔ اس سلسلے میں ، کمیٹی اس کو موصول ہونے والی تمام تجاویز اور سفارشات پر غور کرے گی اور اس کا گہرائی سے مطالعہ کرے گی اور اس کے بعد وہ اپنی رپورٹ پیش کرے گی ، جس کی بنیاد پر پینل کوڈ ضابطہ میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔مرکزی حکومت پر ملک سے بغاوت کی دفعات کے غلط استعمال کا الزام عائد کرنے سے متعلق ایک سوال پر ، مسٹر ریڈی نے کہا کہ لوگوں کے خلاف بغاوت کی دفعات میں درج مقدمات میں مرکزی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاستوں کا معاملہ ہے اور ریاستی حکومت صرف اس پر غور کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریس کی زیرقیادت حکومتوں نے ملک سے بغاوت کی شقوں کو سیاسی طور پر حوصلہ افزائی اور عوام کی آواز کو دبانے کے لئے استعمال کیا تھا ، جس کی ایک مثال ایمرجنسی کے دوران سبھی نے دیکھی تھی۔ اس دوران حکومت کے ناقدین کو بغیر کسی بنیاد کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔