فوجی اکیڈیمی میانمار پر باغیوں کا عدیم المثال حملہ

   

Ferty9 Clinic

یانگون 15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج کی باغیوں کے ساتھ اُس وقت جھڑپ ہوگئی جبکہ میانمار کے باغیوں نے اپنی مخالف حکومت سرگرمیوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے فوجی اکیڈیمی میانمار پر عدیم المثال حملہ کیا۔ اِس حملہ کا ہدف سیاحوں میں مقبول قصبہ پین دو لین بنا جہاں پر فوجیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں جو تصویریں شائع کی گئیں اُن کے بموجب گولیوں سے چھلنی اور نذر آتش کردہ عمارتیں اور کاریں ہر طرف بکھری نظر آتی ہیں۔ جھڑپ آج صبح 5 مقامات پر ہوئی۔ آئی این ایل اے کے ترجمان میجر مائی ایک کیف نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ یہ جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔ فوجی اکیڈیمی پر بھی ایک حملہ کیا گیا ہے جہاں فوجی انجینئروں کی تربیت کی جاتی ہے۔ ایک حملہ کا نشانہ علاقائی قائدین کا مرکز پوپ ٹیک پل بنا جو مقامی پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں شامل ہے۔ فی الحال فوج اور باغیوں کی جھڑپ جاری ہے اور مغربی ریاست راکھین میں ہورہی ہے۔دیگر باغی علاقوں میں بھی فوج کو سخت چوکسی کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر زو من تن نے اِس اطلاع کی توثیق کی اور کہاکہ ریاست راکھین کے عوام باغیوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔ فوج اُن پر حملے نہیں کرتی لیکن چند ہفتے قبل ریاست راکھین سے منشیات کا کثیر ذخیرہ برآمدکیا گیا تھا جس کی وجہ سے مشتبہ مقامات پر دھاوے کئے گئے۔