فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کا آج سے اسرائیل کادورہ

   

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورہ پر اسرائیل جارہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورہ کے دوران جنرل نروانے اسرائیل کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر ہندوستان۔ اسرائیل دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ وہ اسرائیل کے فوجی سربراہان سے بات چیت کریں گے اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔