فوجی شہید ہورہے ہیں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ انتخابی مہم میں مصروف : کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ میں ماوسٹوں کے ہاتھوں سیکوریٹی جوانوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہیکہ فوجی شہید ہورہے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس ماوسٹوں کی کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے وقت نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ فوجیوں کی شہادت کی خبر دل دہلادینے والی ہے۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ صرف ٹی وی پر اعلانات کرتے پھر رہے ہیں انہیں فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ماوسٹوں سے ڈرتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔