جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے جموں و کشمیر کے باندی پورہ علاقے میں ہندوستانی فوج کی گاڑی کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا، “جموں و کشمیر کے باندی پورہ علاقے میں ہندوستانی فوج کی گاڑی کے حادثے میں راجستھان کے بہروڑ کے ریوالی گاؤں کے رہنے والے نتیش کمار یادو سمیت چار فوجیوں کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی۔ انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔”انہوں نے ایشورسے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اور مرنے والوں کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔