نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ فوج کو دشمنوں سے آگے رہنے کیلئے اپنی حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور طریقوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔آج 77ویں آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل چوہان نے کہاکہ یہ دن غیر متزلزل لگن، ہمت، بے مثال جذبے اور کارکردگی کا جشن ہے۔